احساس پروگرام تعلیمی وظائف رجسٹریشن 2024 آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

احساس پروگرام تعلیمی وظائف رجسٹریشن – حکومت کی طرف سے تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش پروگرام ہے. اس سکیم میں اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو ماہانا 1500 تا 2000 کی مدد کی جاۓ گی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے نرسری تا بارویں جماعت کے بچیوں اور بچوں کو ماہانا تعلیمی وظیفہ فراہم کیا جاۓ گا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوۓ کہا. غریب اور مستحق خاندان کے بچوں کو ماہانا وظیفہ دیا جاۓ گا. تاکہ اب تمام غریب بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔


آپ سب سے پہلے اپنے بچوں کا “ب فارم” بنوائیں اور پھر قریبی احساس دفتر میں جا کر ان کا اندراج کروائیں۔ تاکہ ان کو باقاعدہ طور پر احساس تعلیمی وظائف جاری کیے جا سکیں. سرکاری اسکول میں پڑھنے والے غریب بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کا فرض ہے. غربت سے تنگ یہ بچے اپنی تعلیم چھوڑ دیتے ہیں. جس وجہ سے حکومت ان کی ذمہ داری قبول کر رہی ہے. ہر ماہ بچوں کو 2000 روپے کی رقم دی جاۓ گی۔


احساس پروگرام تعلیمی وظائف رجسٹریشن


پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیے ہر بچے کو ماہانا وظیفہ فراہم کیا جاۓ گا. اس کا اہم مقصد یہ ہے۔ اکثر بچے غربت کی وجہ سے اپنے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر پاتے اور اسکول کو چھوڑ دیتے ہیں. اسی وجہ سے ماہانا وظیفہ دیا جاۓ گا تاکہ بچے اپنے خرچے آسانی سے کر لیں۔


آج سے اسکول فیس کاپی پینسل اور دیگر اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے احساس تعلیمی وظائف آپ کی مدد ہمیشہ کرتا رہے گا۔


سروے سے پتا چلا ہے کہ اسکول چھوڑنے کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے. خاص وجہ اسکول دور ہونا ٹرانسپورٹ کا خرچہ فیس اور دیگر اہم وجوہات کی وجہ سے بچے اپنی تعلیم درمیان میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

مزید دیکھیں:احساس 8171 ویب پورٹل آن لائن رجسٹریشن


احساس تعلیمی پروگرام 2024


احساس تعلیمی پروگرام میں لڑکوں کو ماہانا 1500 اور لڑکیوں کو 2000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اور احساس پروگرام کی طرف سے پرائمری اسکول کے بچوں کو ہر سال 8 ملین روپے دیے جاۓ گے. بچوں کی رجسٹریشن احساس سنٹر میں ہو گی آپ کے پاس اپنے بچوں کا ب فام ہونا چاہیے۔


احساس تعلیمی وظائف فارم


یہ فام آپ کو احساس آفس میں ملے گا۔ جب آپ اپنے بچے کی رجسٹریشن مکمل کروانے کیلئے تشریف لے جاۓ گی. اس فارم کی تصویر نیچے موجود ہے. جس میں اپنے بچوں کی مکمل ڈیٹیل دیں گے۔ نام، والدیت، اسکول کا نام اور اسی طرح دیگر انفرمیشن دینی ہو گی. جس کے بعد فارم پر کرنے کے بعد رجسٹریشن پروسس مکمل ہو گی۔


سھ ماہی تعلیمی وظیف


جیسا کہ آپ جانتے ہیں بچوں کو نرسری سے لے کر بارویں جماعت تک کے بچوں کو پیسے ملے گے. کس بچے کو کتنے پیسے ملے گے نیچے درج ذیل تفصیل موجود ہے۔


پرائمری کلاس کی لڑکیوں کو 2000 ملے گے جبکہ لڑکوں کو 1500 ملے گے۔


سیکنڈری کلاس کے لڑکوں کو 2500 جبکہ لڑکیوں کو 3000 ملے گے۔


ہائر سکینڈری کلاس کے بچوں کو 3500 جبکہ بچیوں کو 4000 روپے تک کا وظیفہ دیا جاۓ گا۔


اکثر لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے تھے کس بچے کو کتنے پیسے ملے گے. یہ مکمل آرٹیکل ہے جس میں ایک ایک وظیفے کی ڈیٹیل دستیاب ہے. مجھے امید ہے یہ والی پروبلم سب کی دور ہو جاۓ گی۔


احساس تعلیمی وظائف چیک کرنے کا طریقہ


احساس پروگرام میں اپنے بچوں کا ماہانا وظیفہ چیک کرنے کا طریقہ بلکل آسان اور سادہ ہے. سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ –www ehsaas – gov – pk یہ آفیشل سائٹ ہے جہاں جا کر آپ اپنے بچوں کی وظیفے والی رقم چیک کر سکتے ہیں. تاہم اس کے علاوہ آن لائن فارم پر کرنے کے لیے بھی آپ کو اسی سائٹ کا ویزٹ کرنا ہو گا. رجسٹریشن کرنے سے پہلے اندراج کے لیئے بچے کا ‘ب فارم’/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید آپ کے پاس ہونا ضروری ہے. یہ تمام دستویز ساتھ جمع ہوتے ہیں۔


احساس تعلیمی وظائف اہلیت کا معیار


احساس پروگرام میں صرف سرکاری اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ اداروں کے بچے یہ وظیفہ حاصل کر سکتے ہیں۔


اسی طرح صرف ان بچوں کو اہل قرار دیا جاۓ گا جن کی سالانہ حاضری 70 پرسنٹ ہونی چاہیے۔
ایسے گھرانے جو احساس پروگرام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں ان کے بچے پہلی جماعت سے لے کر بارویں جماعت تک اس سکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔


:نتیجہ


آخر میں آپ سب والدین کو یہی مشورہ دوں گا غربت سے تنگ آ کر اپنے بچوں کی تعلیم بند مت کرواۓ حکومت پاکستان احساس کفالت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل اور رجسٹرڈ خواتین اپنے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف پر اپلائ کر سکتے ہیں. بچوں کے پیسے حکومت خود آپ کو ادا کرے گی یہ رقم آپ کو ان کی تعلیم پر خرچ کرنی ہو گی. بچوں کا تعلیمی وظیفہ چیک کرنے کے لیے آپ کو آفیشل ویب سائٹ یا پھر قریبی احساس سنٹر کا ویزٹ کرنا پڑے گا۔


احساس پروگرام تعلیم وظیفہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ سمجھا چکا ہوں. غریب اور اہل افراد کے بچوں کے لیے یہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے. مجھے امید ہے اس وظائف کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

17 thoughts on “احساس پروگرام تعلیمی وظائف رجسٹریشن 2024 آن لائن چیک کرنے کا طریقہ”

    • ہم سکول دسویں کلاس میں پڑھ رہے ہیں ہمارے پاس وظیفہ نہیں ہے پلیز ہمیں وظیفہ دیں

      Reply
      • میرا بچہ سکول پڑھتا ہے اور اس کا بہت زیادہ خرچہ ہے اسی لیے حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل ہے

        Reply
        • میرا بچہ سکول پڑھتا ہے اور اس کا بہت زیادہ خرچہ ہے اسی لیے حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل ہے

          Reply

Leave a Comment