بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کتنا اضافہ ہوا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ بی ائی ایس پی کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے بینظیر پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے ادائیگیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ تین ہزار روپے کا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائ کی وجہ سے مالی امداد میں اضافہ ہوا ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگوں میں 3 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد موجودہ رقم 10 ہزار پانچ سو روپے سے لے کر. 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو ہر تین ماہ کے بعد اھل خواتین کو فراہم کی جاتی ہے

پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ بے نظیر پروگرام کا آغاز 2008 سے ہوا تھا. جس میں اب تک 90 لاکھ سے زیادہ مستحق خواتین مستفید ہو رہی ہیں. حکومت پاکستان نے یہ اعلان کیا ہے، اگلے تین سالوں تک رجسٹریشن اوپن رہے گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کو. مہنگائی کے درمیان انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025 سے تمام رجسٹرڈ خواتین کے لیے رقم بڑھا کر 13,500 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیو سال سے اھل خواتین کو بینک اکاؤنٹ میں امداد بھیجی جاۓ گی تاکہ ہر قسم کی کٹوتی سے بچا جا سکے

بینظیر پروگرام کا بجٹ مالی سال 2024-25

بینظیر بی آئی ایس پی پروگرام کا بجٹ مالی سال 2024-25 میں 598.71 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ جو 27 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے 471.23 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ تمام مستحق افراد کو جنوری 25 سے مالی امداد میں تین ہزار روپے زیادہ ملے گے۔ یہ رقم آپ بینک اکاؤنٹ اور بے نظیر پروگرام سے رجسٹرڈ بینکس سے بھی نکوا سکیں گے

بے نظیر پروگرام کی نئی قسط

جی ہاں بلکل تمام رجسٹرڈ خواتین کے لیے یہ خوش خبری ہے۔ بے نظیر پروگرام کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی رجسٹریشن بھی شروع ہے آج ہی اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر میسج باکس میں لکھ کر 8171 نمبر پر سینڈ کر دیں تاکہ آپ کو اپنی اہلیت کی جانکاری آسانی سے معلوم ہو جاۓ

مالی امداد میں کٹوتی کا مسلہ حل

جی ہاں حکومت پاکستان کی طرف سے یہ فصیلہ کیا ہے۔ کہ مالی امداد اب رجسٹرڈ خواتین کے ڈائریکٹ بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے۔ تاکہ پیمنٹ کی کٹوتی سے بچا جا سکے۔ تاہم صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں کی فہرست میں توسیع کردی ہے۔ تاکہ شہری گھنٹوں انتظار کیے بغیر رقم نکال سکیں۔ جس میں بینک آف الفلاح، بینک آف پنجاب، موبی لنک مائیکرو فنانس، جیز کیش، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس شامل ہیں۔

بینظیر پروگرام کی مالی امداد میں 3000 روپے کا اضافہ

جی ہاں بلکل حکومت پاکستان اور ائی ایم ایف کے تعاون سے مالی امداد میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے. تاکہ خواتین اپنی نجی ضروریات باسانی پوری کر سکیں۔ اس اسکیم میں غریب مستحق مسکین اور معذور خواتین اھل ہوں گی۔ مزید رجسٹریشن پروسس کے لیے آپ کو بینظیر آفس کا ویزٹ کرنا چاہیے

آن لائن اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

بے نظیر پروگرام میں رجسٹریشن کروانے سے پہلے اپنی اہلیت کی معلومات رکھنا ضروری ہے۔ اہلیت چیک کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر سینڈ کریں۔ اگر آپ احساس پروگرام کے لیے اھل ہوں گے تو آپ کو تصدیقی میسج وصول ہوگا. یا پھر آفیشل ویب پورٹل 8171 سے ذریعے بھی اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں

نتیجہ

حال ہی میں آئی ایم ایف کی جانب سے بینظیر وظیفہ میں اضافہ۔ اس انکریمنٹ کے بعد، مستحقین کو جنوری 2025 سے 10500 کی بجائے 13500 ملیں گے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اہل افراد کو بی آئی ایس پی پروگرام سے 10500 روپے کی امداد مل رہی تھی، اب آئی ایم ایف کے قرض میں اضافے کی وجہ سے اس میں 3000 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اہل خواتین کو بے نظیر کفالت پروگرام میں جنوری 2025 سے 13500 کی قسط ملے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بے نظیر کفالت پروگرام کے وظیفہ کی رقم میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ 2025 سے 10,500 روپے کا وظیفہ حاصل کرنے والی خواتین کو 13,500 روپے کی مالی امداد آئی ایم ایف سے منظور شدہ اضافے کی وجہ سے ملے گی۔ اس لیے یہ بی آئی ایس پی کے تمام رجسٹرڈ مستفیدین کے لیے خوشی کا وقت ہے۔