سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ میں رجسٹریشن کا طریقہ

سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ – جیساکہ آپ جانتے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے چھوٹے کاروبار شروع. کرنے والے نوجوان افراد کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ آپ حکومت کی اس سکیم سے قرضہ حاصل کریں اور اپنی کاروبار کو مزید بڑھا سکیں. پاکستان کی طرف سے 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔ حکومت پنجاب کا بڑاا قدام  سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں کا اجراء کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے بڑی سکیم شروع کر دی گئی ہے آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے۔ ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔ آسان کاروبار لون سکیم کی ادائیگی اسان اقساط میں ہوگی.

سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ

اگر آپ بھی اپنے کاروبار کے لیے قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ سکیموں کے لئے مزید معلومات ہیلپ لائن 1786 کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ہم نے ان سکیموں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنا دیا ہے۔ چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے نہایت رعایتی نرخوں پر زمین بھی دیں گے۔ صوبے کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت 3کروڑ روپے تک کا قرضہ 100فیصد بلاسود دیا جارہا ہے۔

آن لائن اپلائ کرنے کے لیے آپ کو آفیشل ویب سائٹ کا ویزٹ کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم پر کریں اور درخواست فیس 500 روپے پہلے ادا کرنی ہوگی۔ اگر آپ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ تو آپ کو اس سکیم سے اپنے کاروبار کے لیے قرضہ ملے گا. تاہم آن لائن اپلائ کرنے کا طریقہ نیچے دستیاب ہے.

آن لائن درخواست دینے کا طریقہ

سب سے پہلے آپ نے آفیشل ویب سائٹ کا ویزٹ کرنا ہے جہاں پر آپ قرضے کے لیے درخواست جمع کروانی ہے. درخواست دینے کا عمل شروع کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ موبائل نمبر، نام، شناختی کارڈ کی کاپیاں، اور دو حوالوں کے موبائل نمبر جو خون کے رشتہ دار نہ ہوں موجود ہوں۔

تاہم اس کے لیے علاوہ آپ کے پاس آمدنی کا ثبوت، ٹیکس فائلر کا ثبوت، اور اخراجات کی معلومات، کرایہ کا معاہدہ، ٹرانسفر لیٹر یا کاروبار اور رہائشی پتوں سے متعلق رجسٹری کی کاپیاں اور ادائیگی کی درخواست دینے کے لیے فیس پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔ یہ فیس آپ کو واپس نہیں ملے گی چاہیے درخواست پاس ہو یا ریجیکٹ.

کتنا قرضہ ملے گا اور واپسی کا طریقہ

آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے، ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔

قرضہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ

اگر آپ بھی حکومت کی اس سکیم سے قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں. تو آفیشل ویب سائٹ سے درخواست آن لائن جمع کروا دیں۔ فلحال آخری تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اس لیے کوشش کریں وقت سے پہلے اپنی درخواست جمع کروا دیں. آفیشل ویب سائٹ پر اپنی تمام معلومات درست طریقے سے دیں گے تو ہی یہ درخواست وصول کی جاۓ گی.

اہلیت کا معیار

حکومت پاکستان کی طرف سے یہ قرضہ مرد خواتین خواجہ سرا اور معذور افراد کو ملے گا مزید معلومات نیچے فراہم کر دی گئی ہے.

درخواست گزار پنجاب کا رہائشی ہو

عمر کی حد 18 سے 55 سال تک ہو

درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو

کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہند نہ ہو

ایکٹو ٹیکس فائلر ہو

اپنی کاروباری جگہ ملکیت/ کرایہ پر ہو

نتیجہ

جی ہاں بلکل حکومت پاکستان کی طرف سے تمام نوجوان افراد کو اپنا. کاروبار کرنے کے لیے آسان قرضہ مل رہا ہے۔ اگر آپ بھی اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ قرضہ تین سالوں میں واپس دینا ہوگا۔