بی۔آئ۔ایس۔پی پروگرام میں رجسٹریشن کرنے کا مکمل طریقہ

اس پوسٹ میں ہم آپ کو بی۔آئ۔ایس۔پی پروگرام رجسٹریشن کا مکمل طریقہ بتاؤ گا۔ تاکہ آپ بینظیر پروگرام میں آسانی سے شمولیت حاصل کر سکیں. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن سے پہلے آپ کو اپنی اہلیت چیک ضرور کر لینی ہے۔ اہلیت چیک کرنے کے دو ہی بنیادی طریقے ہیں۔ جو میں بہت بار آپ کو بتا چکا ہوں. یاد رکھیں بینظیر کے اس پروگرام میں صرف خواتین اھل ہیں اور انہی کو پیسے ملے گے اگر مرد حضرات امداد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو میں ان کو بتا دوں وہ اس پروگرام میں اھل نہیں ہوں گے

بے نظیر پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر سینڈ کریں. تاہم اہلیت کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد آپ کو اپنے قریبی بے نظیر سنٹر کا ویزٹ کرنا ہے۔ تاکہ آپ کی مزید رجسٹریشن مکمل کی جا سکیں. بینظیر پروگرام کی طرف سے اھل خواتین کو 2025 سے 13500 روپے کی مالی امداد ملے گی. اور یاد رکھیں نمائندگان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اگر کسی نے اپنی رجسٹریشن کروانی ہے تو بے نظیر سنٹر تشریف لے اے

بی۔آئ۔ایس۔پی پروگرام میں رجسٹریشن

ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے خواہشمند مستحقین کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کے مراکز نومبر کے مہینے تک فعال ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ موبائل رجسٹریشن مراکز دور دراز علاقوں میں رہنے والی مستحق خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولیات تک رسائی کے قابل بنائیں گے۔

بے نظیر پروگرام میں رجسٹریشن گھر گھر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مطابق موبائل وین رجسٹریشن شروع ہو گی ہے۔ اس موبائل وینز کی شمولیت کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اب دور علاقوں میں رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن گھر میں ہی مکمل ہو گی

نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (NSER) کے موبائل رجسٹریشن مراکز کے طور پر کام کرنے کے لیے کل 25 موبائل وینز شامل کی جا رہی ہیں جو ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں گی جو رجسٹریشن کی سہولت تک رسائی سے قاصر تھے۔

بے نظیر 8171 پروگرام شامل ہونے کا طریقہ

اکثر خواتین کا یہ سوال ہوتا ہے ہم نے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لی ہے۔ لیکن ہمیں پیسے نہیں ملے تو ان خواتین کو میرا مشورہ ہے پیسے نا ملنے کی ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے۔ کہ آپ کی رجسٹریشن ٹھیک طریقے سے مکمل نہیں ہوئی۔ اس لیے آپ کو چاہیے اپنے قریبی رجسٹریشن سنٹر کا ویزٹ کریں

آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے چیک بیلنس آن لائن سروے وغیرہ کوئی بھی طریقہ ویلڈ نہیں ہے۔ ہاں صرف اپنی اہلیت کی معلومات 8171 ویب پورٹل اور میسج کے ذریعے چیک کی جا سکتی ہے. مزید اگر آپ کے رجسٹرڈ نمبر پر 8171 سے کوئی میسج وصول ہوتا ہے تو وہ بلکل درست ہو گا

نصر سروے کروانے کا طریقہ کیا ہے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی آئی ایس پی میں NSER کے ذریعے مستحق مستحقین کی شناخت کرتا ہے۔ اور انہیں اس پروگرام میں شامل کرتا ہے جبکہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور خواجہ سراؤں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور وہ رجسٹریشن بے نظیر پروگرام میں کروا سکتے ہیں

نصر سروے مکمل کروانے کے لیے آپ کو سنٹر کا ویزٹ کرنا ہوگا۔ یا پھر بے نظیر رجسٹریشن وین کا انتظار کرنا ہوگا۔ جو دور دراز علاقوں میں جا کر سروے اور رجسٹریشن مکمل کرے گی

نادرا سروے کروانے کا طریقہ

بے نظیر پروگرام کے تعاون سے اب نادرا آفس سے بھی آپ اپنا سروے مکمل کروا سکتے ہیں۔ پاکستان میں 650 نادرا سنٹر ہوں گے جہاں آپ اپنا بے نظیر پروگرام کا سروے مکمل کروا سکیں گے. ایسی خواتین جنہوں نے اپنا سروے نہیں کروایا وہ بھی کروا سکتی ہیں. نادرا سروے میں آپ کو اپنے گھرانے کی ڈیٹیل اور ساتھ اپنی ڈیٹیل فراہم کرنی ہے

نتیجہ

بے نظیر پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کے لیے آپ میرے طریقے کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں. اس پروگرام میں صرف غریب خواتین اھل ہوں گی جن کے نام پر کوئی زمین جائیداد نا ہو. یاد رکھیں نادرا سروے اور رجسٹریشن پروسس میں یہ تمام معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ تاکہ خواتین کی اہلیت کی جانکاری بہتر طریقے سے جانی جاۓ