آغوش پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ بلکل آسان ہے۔ میں آپ کو آج اس پوسٹ میں مکمل طریقے سے آگاہ کروں گا کہ آپ آسانی سے اپنی رجسٹریشن احساس آغوش پروگرام میں کرسکیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے یہ پروگرام خاص حمل والی خواتین کے لیے ڈیزائن کیا ہے.
غریب خواتین جو دوران حمل اپنا چیک اپ اور دوائی وغیرہ نہیں خرید سکتی۔ ان کو 23000 ہزار روپے دیے جاۓ گے تاکہ خواتین بہتر طریقے سے بچے کی پرورش کرسکیں. احساس آغوش پروگرام کی رجسٹریشن جاری ہے اور اس کا طریقہ کار بلکل آسان ہے.
آغوش پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ
نیچے دیے گئے طریقے کے مطابق اگر آپ اپنی درخواست جمع کرواتے ہیں۔ تو آپ کو جلد 23000 ہزار روپے میں سے پہلی چیک اپ قسط مل جاۓ گی. رجسٹریشن کے لیے دی گئی ضروری ہدایت
اپنی رجسٹریشن کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ ڈلیڈی ہیلتھ وزیٹر کو دیں
ای ایم آر ایپ میں اپنا نام، شوہر کا نام اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کروائیں۔
آخر میں دوران رجسٹریشن اپنا درست موبائل فون نمبر درج کروائیں۔

احساس آغوش پروگرام میں درج ذیل اضلاع شامل ہیں
اگر ان ناموں میں آپ کے اضلاع کا نام شامل ہے تو آپ بھی اپنی رجسٹریشن ڈلیڈی ہیلتھ سنٹر سے کروا سکتے ہیں جو درج ذیل ہیں.
ڈی جی خان ڈویژن
ملتان ڈویژن
سرگودھا ڈویژن
بہاولپور ڈویژن
ان ڈویژن میں جو کوئی شہر اور دیہات شامل ہے. ان سب میں آغوش پروگرام شروع ہے۔ دوران حمل خواتین ان سکیمز میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں. خواتین بنیادی اور دیہی مراکز صحت (BHUs & RHCs) پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں.

تئیس ہزار تقسیم کی تفصیلات
احساس آغوش پروگرام 23000 کو مختلف مہینوں کے مطابق کیسے تقسیم کیا گیا۔ آئیے 1221 احساس آغوش پروگرام کی رقم کی تقسیم کی تفصیلات پر ایک نظر ڈالتے ہیں
پہلا اندراج کے وقت حملہ خاتون کو 2000 ملے گے
حمل کے 4 چیک اپ کے دوران 6000 (ہر بار 1500 روپے)
سرکاری ہیلتھ یونٹ میں بچے کی پیدائش پر 4000
دو سال سے کم عمر کے بچوں کے چیک اپ اور امیونائزیشن پر 6000(ہر بار 2000 روپے)
بچے کا نام نادرا میں رجسٹر کرواتے ہوئے اور نادرا سے بچے کا بی فارم حاصل کرتے وقت 5000 ملے گے
بغیر کسی کٹوتی کے یو بی ایل اومنی،ایچ بی ایل یا کسی قریبی کیشں سنٹر اور ایجنٹ کے ذریعے ادائیگی حاصل کریں۔ کسی بھی گائیڈ اور شکایات کی صورت میں 1221 پر رابطہ کریں۔
نتیجہ
بلکل آسان طریقہ ہے رجسٹریشن کا پریشان ہونے کی ضرورت بلکل نہیں ہے. قریبی ہیلتھ سینٹر ویزٹ کر لیں اور پروگرام میں اپنی شمولیت حاصل کریں. حکومت کی طرف سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ ہر حملہ خواتین اس پروگرام میں شامل ہوں اور امداد حاصل کرتی رہیں